Advertisement
Advertisement
Advertisement

’مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے‘

Now Reading:

’مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے‘
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

متعلقہ خبر: حکومت نے مری اور گلیات جانے کے لیے عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی

عثمان بزدار نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے، آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ؛ نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز

حکومت نے مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع بول نیوز کے مطابق نئے ضلع کا نام ضلع کوہسار رکھنے کے ساتھ ساتھ  تین علاقوں  مری ، کوٹلی ستیاں ، گیدراں کو ملا کر ضلع بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئے ضلع بنانے کے لئے 25 محکموں کو اپ گریڈ کرنا ہوگا جبکہ اس مقصد کےلئے 4 سے 5 بلین روپے فنڈ درکار ہونگے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام انتظامی ڈھانچوں میں خود مختار ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بور ڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔

کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر