Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوواک جوکووچ کا رہائی کے بعد بیان سامنے آگیا

Now Reading:

نوواک جوکووچ کا رہائی کے بعد بیان سامنے آگیا

نوواک جوکووچ نے عدالتی جنگ میں کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد انہوں نے اپنی نظریں آسٹریلین اوپن پر جمالی ہیں۔

دنیا کے نمبر ون سربین ٹینس اسٹار گزشتہ روز عدالت میں آسٹریلیا سے ملک بدری کے کیس میں سرخرو ہوگئے تھے جبکہ عدالت نے ان کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا بھی حکم بھی جاری کیا تھا۔

Advertisement

جوکووچ کی رہائی کے چند گھنٹوں کے بعد ہی ان کی دوبارہ گرفتاری کی خبریں بھی سامنے آئی تھی تاہم اب ان کا بیان منظر عام پر آگیا ہے۔

سربین ٹینس اسٹار کا عدالتی جنگ جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں اور شکر گزار ہوں کہ جج نے میرے ویزے کی منسوخی کو کالعدم قرار دیا ہے‘۔

Advertisement

نوواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ ’اتنا کچھ ہوجانے کے باوجود میں نے اپنی تمام تر توجہ آسٹریلین اوپن پر موکوز کررکھی ہے جبکہ میں مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ جوکووچ جب گزشتہ دنوں آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روکتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے دائر درخواست میں کہا تھا کہ ان کے پاس درست ویزہ اور آسٹریلین اوپن کے منتظمین کی جانب سے طبی چھوٹ تھی جبکہ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ وہ سفر کے پورے معیار پر اترتے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل جوکووچ 16 دسمبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ آسٹریلین اوپن نے انہیں بغیر ویکسی نیشن کے ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی تھی۔

نوواک جوکووچ نے اپنی درخواست میں اس ہی حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’انہیں محکمہ داخلہ امور کی جانب سے یکم جنوری کو ایک دستاویز موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ وہ قرنطینہ کے بغیر آسٹریلیا گھومنے کی ضروریات پر پورا اترتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر