
سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے سی این جی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر ریجن ون کے لیے گیس کی قیمت 134.57 روپے مقرر کردی گئی۔
ریجن ون میں پختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجر خان شامل ہیں، ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر ریجن ٹو کے لیے گیس کی قیمت 128.11 روپے مقرر کردی گئی۔
ریجن ٹو میں سندھ اور ماسوائے پوٹھوہار پنجاب کے دیگر علاقے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News