ماں کی قربانیوں کا کوئی مول نہیں ہوسکتا ہے اور ہر ماں جانتی ہے کہ اسے اپنے بچے کا خیال کیسے ، کب اور کہاں رکھنا ہے۔
اسی موضوع سے منسلک ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھنے والوں کے دل کو پگھلا کر رکھ دیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنے گھر کے کاموں میں مصروف رہتے ہوئے بھی اپنے بچے کو ایک بڑے حادثے سے بچالیتی ہے۔
ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ماں کو پہلے ہی اپنے بچے کے گرنے کا احساس ہوجاتا ہے اور وہ تیزی سے کچن سے کمرے کی طرف آتی ہے۔
جب اس کا 9 ماہ کا بچہ گرتا ہے تو وہ بےساختہ اسے اپنے پاؤں کی مدد سے بچالیتی ہے۔
اس ویڈیو کو سشل میڈیا پر ایب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اسے بہت پسند بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
