Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل آباد: شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات نہ رک سکے

Now Reading:

فیصل آباد: شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات نہ رک سکے

فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک بہتر گلابی پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے چک بہتر گلابی پور جانے والی بارات میں باراتیوں نے خوب چاؤ سے فائرنگ کی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نوجوانوں میں رانا زین اور رانا فرمان شامل ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق نوجوانوں نے فائرنگ کرتے ہوئے قانون کو خوب چیلنج کیا اور پولیس کاروائی نہ کر سکی۔

خیال رہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے 2 لڑکوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سی پی او غلام مبشر میکن کے احکامات پر شادی بیاہ کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

 ہوائی فائرنگ کا رجحان دیہاتوں اور شہروں دونوں میں یکساں موجود ہے، کچھ عرصہ قبل سمجھا جاتا تھا کہ یہ غیر قانونی عمل کرنے والے ان پڑھ گوار صرف دیہاتی لوگ ہوتے ہیں، جہاں بندوقوں اور گولیوں کی دستیابی کوئی انوکھی بات نہیں۔

مگر چند سالوں میں یہ رجحان شہروں میں بھی کینسر کی طرح پھیل چکا ہے، اور اچھے خاصے خاندان کے پڑھے لکھے نوجوان بھی اس ناجائز عمل کا حصہ بن رہے ہیں، مگر ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنا کسی غریب کے بس کی بات نہیں، غریب تو اپنا پیٹ مشکل سے پالتا ہے، اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا کہ وہ کلاشنکوف اور گولیاں خریدے؟ یا فائرنگ کے فیسٹیول کروائے؟ یہ ناجائز عمل یقیناً امیروں کا ہی شوق ہے۔

خاص طور پر وہ امیر افراد جو بااثر بھی ہوں اور جنہیں اکثر پولیس یا انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے، تب وہ یہ جان لیوا عمل بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر