Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت سائنس کا الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزارت سائنس کا الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کے معاملے پر وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوری سے اپریل تک الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 9 سو ای وی ایم دی جائیں گی جبکہ وزارت سائنس 31 جنوری تک 5 ای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گی۔

وزارت سائنس کے مطابق 15 مارچ تک 45 مزید الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دی جائیں گی اور 10 اپریل تک 2 ہزار مزید مشینیں الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 25 اپریل تک 1850 مشینوں کی آخری کھیپ الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی ۔

 متعلقہ خبر: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات؛ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

Advertisement

وزارت سائنس کا کہنا ہے کہ ٹائم لائنز سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو ٹریننگ فراہم کرے گی۔

وزارت سائنس کے حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئر کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگی تھیں جبکہ میئر کے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر 3100 مشینیں استعمال ہونگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کے طور پر اپنے پاس رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر