
02 GER vs SWE :
بیلجئم: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈ کپ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث رواں سال فروری میں بیلجئم میں ہونے والا اںڈور ہاکی ورلڈ کپ منسوخ کردیا ہے۔
FIH Women’s Junior World Cup to be played in South Africa in April 2022. Unfortunately, the FIH Indoor Hockey World Cup is cancelled due to the current health situation and the uncertainties due to the evolution of the Omicron variant.
More details here: https://t.co/AxjL5YIGhC pic.twitter.com/1NOsTVQ0lF— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) January 10, 2022
ہاکی کی عالمی تنظٰیم کا کہنا ہے کہ بیلجئم میں عالمی وبا کی صورت حال کے باعث ایونٹ کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ سال دسمبر میں ملتوی ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ اب 2 اپریل سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ انڈور ہاکی ورلڈ کپ سال 2021 کے اوائل میں شیڈول تھا جو پہلے ہی عالمی وبا کے باعث ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اس ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
بیلجئم ہاکی فیڈریشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ دنیا بھر سے 24 ٹیمیں جنوری کے آخر میں اس ایونٹ کے لیے لیج آسکیں کیونکہ صحت کی موجودہ صورت حال اس قابل نہیں اور خاص کر اومیکرون کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے اس ایونٹ کا انعقاد مشکل ہے۔
دوسری جانب 11 فروری سے 13 فروری تک المیرے میں ہونے والا یورپین کپ اب بھی شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا جس میں ہالینڈ کی جانب سے لارین کی ویمنز اور ایمسٹرڈیم کے مینز حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News