پاکستان نے کورونا ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ملک میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو مکمل ویکسین کی خوراک لگائی جا چکی ہے۔
اسدعمر کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے، ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
Achieved another major milestone in the vaccination campaign yesterday, crossing 100 million people who have recieved atleast one dose. Of these nearly 75 million are fully vaccinated. Work not complete yet. Need to keep the momentum going
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) January 11, 2022
کراچی؛ کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد ہوگئی
کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15 سے بڑھ کر 18.1 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 940 کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں سے 805 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
اس کے علاوہ 150 مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 17 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 80 فیصد اومیکرون ہیں ، شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائیں۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومیکرون کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔
واضح رہےکہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ مزید 2 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔
AdvertisementStatistics 11 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 43,540
Positive Cases: 1467
Positivity %: 3.33%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 615Advertisement— NCOC (@OfficialNcoc) January 11, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
