
محکمہ صحت سندھ نے ملازمین کی ویکسینیشن نہ کروانے والے مال ، اسکول اور انڈسٹری کو فوری سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر صحت سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریڑی صحت ، ڈی سی، ڈی ایچ اوز و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لیے اسکولوں میں بچوں اور گھروں کی خواتین کی فوری ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے مساجد میں اعلانات کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ملازمین کی ویکسینیشن نہ کروانے والے مال ،اسکول اور انڈسٹری کو فوری سیل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ شہر میں 14 روزہ ویکسینیشن کی مہم شروع کی جائے ، مساجد میں اعلانات کروائیں تاکہ شہری ویکسینیشن کروائیں ، شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News