Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرداری نے حکومت کے جا نے کی پیش گوئی کردی

Now Reading:

زرداری نے حکومت کے جا نے کی پیش گوئی کردی
صدر آصف زرداری

صدر آصف زرداری کوئٹہ پہنچ گئے (فائل فوٹو)

پیپلز پارٹی کے شریک صدر آصف علی زرداری نےاسپتال سے اپنے جیالوں کے نام پیغام دیا جس میں انہوں نے حکومت کے جانے کی بھی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری کی اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سابق صدر آصف زرداری کی لیگل ٹیم فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں آصف زرداری کے مقدمات پر مشاورت کی گئی جبکہ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے جیالوں کے نام پیغام بھی بھیجا ہے جس میں انہوں نے موجودہ حکومت کے جانے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

پیغام میں سابق وزیر اعظم آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صحت خراب ہے مگر حوصلے تو بلند ہیں، میں اپنی پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں اور کارکن بھی ڈٹےرہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ طے ہے کہ حکومت کو جانا ہوگا اور پیپلز پارٹی ہی ملک کومشکل سےنکالےگی کیونکہ پیپلز پارٹی نےہی ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اب  بھی ہم ہی ملک کومشکل سےنکالیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں 18ویں ترمیم اورصوبائی خودمختاری کی سزادی جارہی ہے۔

دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق صدر آصف زرداری اوران کی بہن فریال تالپور کے خلاف عبوری ریفرنس دائرکردیا ہے۔

ریفرنس نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا، جس میں بارہ دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا آٹھ اعشاریہ تین ارب کی خطیر رقم جعلی اکاؤنٹس سےنکلوائی گئی، بینک ریکارڈکےمطابق اکاؤنٹ زرداری کےلئےاستعمال ہوتا تھا،جبکہ بینک اکاؤنٹ کےذریعےبیرون ملک رقم بھی منتقل ہوتی رہی۔

 ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ نجی بینک کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، بے نامی دار اے ون انٹرنیشنل کےنام پرزمین خریدی گئی، ملزم مشتاق آصف زرداری کےپرائیویٹ سیکرٹری ہیں اور ان کا سابق صدرکے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر