جہیز
بھارتی عدالت نے اپنی بہو کو جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے والی بزرگ خاتون کو 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ میں جہیز کے معاملے پر ایک سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اپنی بہو سے بار بار جہیز مانگنے والی 64 سالہ خاتون کو سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساس کی جانب سے جہیز پر ہراساں کیے جانے سے تنگ آکر بھارتی بہو نے اپنی جان لینے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی جس پر معاملہ عدالت پہنچ گیا۔
بھارتی عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جہیز کے لیے بار بار ہراساں کیے جانے پر بہو نے خود کشی کی کوشش کی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے 64 سالہ خاتون کی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک میں جہیز سے متعلق قوانین کے متعلق سزا سنائی اور انہیں 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک خاتون کا دوسری خاتون پر ظلم کرنا ایک سنگین جرم ہے اور پھر ساس اپنی ہی بہو کو اس طرح ہراساں کیسے کرسکتی ہے اور اگر ایک عورت ہی دوسری عورت کی حفاظت نہیں کرسکتی تو معاملات خراب ہی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
