Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلیکٹڈ حکومت کو مری سانحہ نہیں بھولنے دیں گے، شازیہ مری

Now Reading:

سلیکٹڈ حکومت کو مری سانحہ نہیں بھولنے دیں گے، شازیہ مری
شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو مری سانحہ نہیں بھولنے دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ سانحہ مری پر بلاول بھٹو نے دکھی خاندانوں سے اظہار دکھ کیا، یہ بڑا سانحہ تھا جس کے لیے ہمارا مطالبہ تھا کہ صرف مری کے سانحہ پر بات ہو۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کل حقائق پر بات کی افسوس ہے کہ کل حکومتی وزیر کا بیان بلکل درست نہیں تھا، جس طرح وہ بات کر رہے تھے ان کا لہجہ صیح نہیں تھا۔ مجھے حیرت ہے کہ وہ وزیر ایسی بات کر کیسے رہا ہے جو ایک دن پہلے ٹویٹ کرکے جشن منا رہاتھا، اس وزیر کی زبان بندی ہونی چاہیے لیکن انہیں فلور دیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ مری میں انتظامیہ کی جانب سے ظلم کیا گیا ہے، حکومت مری سانحہ کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، لوگوں نے میسج کئے لیکن ان کی مدد نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی عمران خان چھوٹی چھوٹی باتوں پر استعفے مانگتا تھا اور جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتا تھا۔ پی پی پی حکومتی بنائی جانے والی کمیٹی کو مسترد کرتی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

Advertisement

شازیہ مری نے کہا کہ ہم اس حکومتی کمیٹی اور حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، حکومت کو بتانا چاہیے کہ کیوں انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی اور کیوں این ڈی ایم اے کی ہنگامی رپورٹ طلب نہیں کی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت کو مری سانحہ نہیں بھولنے دیں گے یہ سب اس حکومت کی نااہلی کے سبب ہوا ہے جبکہ اس سانحہ کے ذمہ دار انتظامیہ،وفاقی و صوبائی حکومت اور جن کی بھی حدود تھی وہ سب ذمہ دار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر