Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں کراچی بار نے ہمیشہ اگلے مورچے کا کردار نبھایا ہے‘

Now Reading:

’ قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں کراچی بار نے ہمیشہ اگلے مورچے کا کردار نبھایا ہے‘
بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں کراچی بار نے ہمیشہ اگلے مورچے کا کردار نبھایا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار ایسوسئیشن کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام دیا جس میں انہوں نے کراچی بار کے نومنتخب صدر اشفاق علی گلال اور جنرل سیکریٹری محمد نعیم میمن کو مبارکباد  دی۔

 اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے رید احمد، محمد سعید شہزاد، غلام یاسین جوکھیو، نصیر کلہوڑو اور عبدالمائد سمیت تمام کامیاب امیدواران کو بھی مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بار کے انتخابات میں پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویژن کے فعال کردار کو سراہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں کراچی بار نے ہمیشہ اگلے مورچے کا کردار نبھایا ہے، اس وقت سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے آئین، پارلیمان اور جمہوریت پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت اور منصفانہ نظامِ انصاف کے لیئے وکلاء برادری 27 فروری کو باہر نکلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر