Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت گڑ تلف

Now Reading:

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت گڑ تلف

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی پچگی روڈ پر خفیہ اطلاع پر گھر کے اندر جعلی گڑ تیار کرنے والا یونٹ کے خلاف کی گئی جبکہ کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

واضح رہے کہ   مضر صحت گڑ تیار کرنے پر مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی پتی بنانے والوں کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کی گئی تھی۔

 کارروائی کے نتیجے میں فیکٹری سے ایک ہزار کلو سے زائد جعلی چائے کی پتی برآمد کرلی گئی تھی جبکہ جعلی پتی کی تیاری میں گڑ، سوڈا، مضر صحت رنگ اور استعمال شدہ چائے کی پتی استعمال کی جارہی تھی۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ چائے کی پتی کو نہایت ہی گندے فرش پر سوکھنے کے لیے رکھا گیا تھا جبکہ مضر صحت چائے کی پتی کو پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر