پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے چاہنے والوں کے لئے ایک طویل اور محبت سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات کا یہ پیغام خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے ان کے لئے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے اپنے پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
اس پیغام کے ذریعے اداکارہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ سال ان کے لئے بہت اہم ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سال ہم سب کو خود کو وقت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم اپنا بہت کچھ دوسروں کو دیتے ہیں اس لیے ہمیں جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر آرام اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کی دیکھ بھال کرنا خود غرضی نہیں بلکہ ایک اچھا عمل ہے اور اس بار میں اپنے لئے کچھ کرنا چاہتی اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتی ہوں جس سے میں خوش ہوں اور میں جانتی ہوں کہ آگے بھی سب اچھا ہی ہوگا۔
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ہمیں زیادہ تر وقت ان لوگوں کے ساتھ گزارنا چاہیئے جو ہمیں سمجھتے ہیں اور ہم سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وقت جب گزر جاتا ہے تو وہ واپس نہیں آتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
