Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی گرام اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولت کار

Now Reading:

منی گرام اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولت کار
منی

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین منی گرام ولیم الیگزنڈر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں منی گرام نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے منی گرام کے اقدامات کو سراہا۔

ولیم الیگزنڈر نے منی گرام کے پروفائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کی وفد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق ان کے ساتھ مل کام کررہے ہیں، منی گرام پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کررہا ہے جبکہ منی گرام اپنے 7000 پارٹنرز کے ساتھ ملک بھر میں کام کررہا ہے۔

چیئرمین منی گرام ولیم الیگزنڈر سے ہونے والی ملاقات میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی شریک ہوئے۔

Advertisement

واضح رہے اس سو قبل بھی نومنتخب وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم نے  مخدوم خسرو بختیار کی بطور وزیرمنصوبہ بندی اور خصوصاً سی پیک منصوبے کا نیا فیز شروع کرنے اور جاری منصوبوں میں پیش رفت کی رفتار کو تیز کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سی پیک میں شامل کیے جانے کے بعد زراعت کے شعبے میں چینی مہارت سے بھرپور استفادہ  حاصل کیا جائے۔

وزیر اعظم  نے کہا تھا کہ  ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت کے پیش نظر مخدوم خسرو بختیار کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ زراعت کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہوسکے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ زراعت سے متعلقہ ہر شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر