
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم رواں سال 6 انٹرنیشنل ایونٹس سمیت 7 ڈومیسٹک ایونٹس میں حصہ لے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس کیلنڈر برائے سال 2022 جاری کیا ہے جس میں 6 انٹرنیشنل ایونٹس سمیت 7 ڈومیسٹک ایونٹس اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں جبکہ 16 آل پاکستان ٹورنامنٹس اور 4 ٹریننگ ورکشاپس بھی اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث انڈور ہاکی ورلڈ کپ منسوخ
صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے اسپورٹس کیلنڈر کی منظوری دی اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے پی ایچ ایف اسپورٹس کیلنڈر برائے 2022 جاری کیا۔
اسپورٹس کیلنڈر کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں ایشیاء کپ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز سمیت 6 ایونٹس شامل ہیں جبکہ امپائرز، کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد کو بڑھانے کے لئے چار ٹریننگ ورکشاپس بھی پلان میں شامل ہیں۔
خواتین کی سینئر و جونیئر ہاکی چیمپئن شپس سمیت چار قومی ایونٹ اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں جبکہ انٹر اسکول، انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ سمیت انٹرکلب چیمپئن شپ بھی اسپورٹس کیلنڈر میں شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News