انسان کے وفادار جانوروں میں جن جانوروں کا سب سے زیادہ ذکر ملتا ہے اس میں گھوڑا اور کتا سرفہرست ہے، ان کی دوستی اوروفاداری کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ فی زمانہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور کوئی بھی ایسا انوکھا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک بے گھر شخص کی اپنے کتوں کی سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہیں۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف کی جانب سے شیئرکیا گیا ہے جبکہ اس کے کیپشن میں یہ لکھا ہے کہ ’ویڈیومیں نظرآنے والا بے گھر شخص جوزلوئس ہے اور یہ ہمیشہ اپنے کتوں کے ساتھ ہی دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیومیں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوز اپنے دو کتوں کے ساتھ ایک سیڑھی پر بیٹھا ہے اور اس نے دونوں کتوں کے سروں پر برتھ ڈے کیپ پہنائی ہوئی اورپھر جوزاپنے بیگ میں سے ایک کیک اور دو موم بتیاں نکال کر جلاتا ہے اور ہیپی برتھ ڈے کہتے ہوئے کیک کاٹتا ہے، دونوں کتوں کو پیار کرتا ہے اورکیک کو کاٹ کر دونوں کتوں کے سامنے رکھتا ہے اور خود بھی کھاتا ہے اپنے ہاتھ سے دونوں کو کیک بھی کھلاتا ہے۔
اس ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر جوز کی آنکھوں کے آنسو بھی نظر آئیں گے جو کیک کاٹنے کے بعد اس کی آنکھوں سے بہہ رہیں ہیں وہ انہیں صاف کر کے کیک کھانے لگتا ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو ابھی تک 5 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
