حلیم عادل شیخ
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم مافیا کے خلاف کھڑے ہیں۔
ڈالمیا میں قیام پاکستان سے قبل موجود نانک اسکول پر سندھ حکومت نے مافیا کے قبضے کی کوشش کی، علاقہ مکینوں کی شکایات پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے اسکول کا دورہ کیا، حلیم عادل شیخ اور ارسلان تاج نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔
رہنماؤں نے اسکول میں طلباء اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی، طلباء نے بینرز اٹھا کر قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں کا گراؤنڈ قبضہ ہوگیا، آج ہم مافیا کے خلاف کھڑے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں کے نمائندے خود مافیا تھے، اس قبضے کے پیچھے سسٹم اور مافیا ہے، یہ وہ مافیا ہے جو پورے سندھ میں قبضہ ہورہا ہے، بلڈر یہاں دو نمبر پروجیکٹ بیچتا عوام مرجاتی، 1933 میں رام کرشنا نے یہ اسکول بنایا تھا، مراد علی شاہ سے رام کرشنا بہتر ہے جس نے اسکول بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکول کے بچے ہمارے بچے ہیں، سندھ حکومت کا سیکریٹری ایجوکیشن اکبر لغاری یہاں کیا کرنے گئے، ہمارے پیسوں سے تنخواہ لیکر یہاں بھتہ لیکر پہنچے، سردار شاہ صاحب یہاں پر بھی کوئی نظم پڑھ لیں، سندھ اسمبلی میں یہ لوگ سندھ کے بیٹے بنتے ہیں، بتائیں باقی سندھ والے کیا مودی کے بیٹے ہیں؟
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اکبر لغاری یہاں اتوار کے دن آیا تھا، بلڈر کو کہتا ہوں یہاں آئے تو ہم میں خود بلڈوزر کے آگے کھڑا ہوں گا، 5 ہزار اسکول سندھ حکومت نے بند کردیئے، جو اسکول بچے ہیں ان پر قبضہ کیا جارہا ہے، یہ تاریخی عمارت ہے، ایک جعلی اسکول بنا کر اس پر مانک اسکول لکھ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زرداری کو بھٹو کردیا تو اسکول بھی بدل رہے ہیں، علاقے مکین اس قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ایسٹ میں یونس میمن مافیا کام کر رہی ہے، کورنگی میں خالد یوسفی نامی مافیا قبضہ کر رہا ہے، سارے اضلاع ایک ایک مافیا کو بانٹ دیئے ہیں، ہم ان مافیاز کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہم عدالت بھی جائیں گے چیف جسٹس کو بھی بتائیں گے، سردار شاہ اور اکبر لغاری سندھ کو ٹھیکے پر دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
