ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام پر تنقید کرنے والوں کے پاس تعمیری سوچ نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس وفاق میں پی ٹی آئی کا اتحادی اور عمران خان کی معاشی تباہی کا شریک جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام پر تنقید کرنے والوں کے پاس تعمیری سوچ نہیں، اگر کوئی متبادل نظام ہے تو سامنے لائیں ، افسوس کی بات ہے کہ سندھ میں ملک کے سب سے بہتر بلدیاتی نظام کو صرف سیاسی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کا ناکام احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں ، اہلیان سندھ جی ڈی اے کے وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ اہلیان سندھ لسانی سیاست کرنے والے کراچی کے شہری وڈیروں کے خلاف بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں ، جی ڈی اے کے سیاست دان وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، بتائیں سندھ کو پانی کا حصہ کیوں نہیں ملا؟
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اتحاد وفاقی حکومت کا حصہ ہے اور وفاق کی جانب سے سندھ کے فنڈز روکے جانے کا مکمل ذمہ دار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
