پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر نے بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
فیضان شیخ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 2021 ہر لحاظ سے ایک شاندار سال رہا۔
فیضان شیخ نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح یہ ایک اداکار اور ایک فرد کے طور پر سیکھنے کا وقت تھا اور میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ چیزیں سیکھ کر ایک بہتر انسان بنوں، نہیں معلوم کہ میں اس میں پاس ہوا یا فیل۔
اداکار نے کہا کہ میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا لیکن میں نے مضبوطی سے اس وائرس کو شکست دی اور یہ ٹھیک ہے کہ اُتار چڑھاؤ ہمیشہ ہماری زندگی میں موجود رہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سب کے دوران جس چیز نے مجھے مضبوط بنایا وہ میری خوشی کا یہ چھوٹا سا بنڈل تھا، ہاں میری بیٹی جو 27 دسمبر کو اس دُنیا میں آئی تھی۔
فیضان شیخ نے کہا کہ میں خوبصورت تصویر کے ساتھ اپنے 2022 کا آغاز کر رہا ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ ماہم عامر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے اُنہوں نے کیپشن میں اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جوڑے نے اپنے گھر ننھے مہمان کی جلد آمد کے حوالے سے بتایا تھا۔
فیضان شیخ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی تھی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الحمد اللہ، اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازہ ہے۔
اداکار نے لکھا تھا کہ مجھے اور ماہم کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیئے گا۔
دوسری جانب اداکارہ ماہم عامر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
