Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین کی 12 ڈوز لگوانے والا بھارتی شہری پولیس کے خوف سےفرار

Now Reading:

کورونا ویکسین کی 12 ڈوز لگوانے والا بھارتی شہری پولیس کے خوف سےفرار

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شہری برہما دیو منڈل جس نے گھٹنوں کے پرانے درد میں کمی محسوس ہونے پر ایک کے بعد ایک کورونا ویکسین کی 12 خوراکیں لگوا ڈالی تھیں، اب پولیس کے خوف سے مفرور ہے۔

گزشتہ برس فروری میں جب برہما نے کورونا وائرس کی پہلی ڈوز لگوائی تو اُنہیں محسوس ہوا کہ ان کے گھٹنوں کے برسوں پرانے درد میں افاقہ ہوا ہے۔

ریٹائرڈ کلرک برہما دیو نے جب دوسری خوراک لگوائی تو پھر اُنہیں لگا کہ اب چھڑی کے سہارے کی ضرورت بھی نہیں رہی۔ بس پھر کیا تھا، برہما جی نے تہیہ کرلیا کہ وہ ہر ماہ کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوائیں گے۔

برہما دیو منڈل نے نجانے کیسے سسٹم کو دھوکا دے کر ایک کے بعد ایک کورونا ویکسین کی 12 خوراکیں لگوا ڈالیں مگر آخرکار پکڑے ہی گئے اور ان کے خلاف ویکسینیشن نظام کے غلط استعمال کا مقدمہ بھی درج ہوگیا۔

Advertisement

میڈیا پر اُن کے کارنامے کا چرچا ہوا تو محکمہ صحت حکام اور پولیس بھی حرکت میں آئے۔ برہما دیو منڈل کے گھر پر پولیس  نے چھاپا مارا تو وہ پہلے ہی نو دو گیارہ ہو چکے تھے۔ برہما دیو پر دھوکے بازی سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو وہ کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں بھی لگوائیں گے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ آدمی خوش قسمت ہے کہ اسے کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہوا۔ اُسے گردوں، دل کی بیماری یا نمونیہ ہو سکتا ہے، برہما دیو کو چیک کرنا چاہیے۔ برہما دیو کا یہ سمجھنا کہ ویکسین سے ان کے جوڑوں کا درد ٹھیک ہوا محض نفسیاتی تاثر ہے، اگر اوور ڈوز ہو جائیں تو اچانک موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

بھارت میں ویکسین لگوانے کے لیے ’’کو ون‘‘ نامی پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرائی جاتی ہے جس کے بعد بتایا جاتا ہے کہ کس ویکسینیشن سینٹر جائیں لیکن جس دیہی علاقے میں برہما دیو رہتے ہیں وہاں سے سسٹم میں ڈیٹا کی ترسیل دیر سے ہوتی ہے۔

ضلعی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کے مطابق برہما دیو نے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا، اب ہم نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

گزشتہ برس ستمبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر متعدد ریاستوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا مقابلہ ہوا جس میں ریاست بہار ملک بھر میں لگنے والی ڈھائی کروڑ کورونا ویکسین میں سے 34 لاکھ خوراکیں لگا کر پہلی پوزیشن پر آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر