Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی ، چینی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشیت پر اعتماد کا رجحان

Now Reading:

پاک چین دوستی ، چینی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشیت پر اعتماد کا رجحان
پاک چین دوستی

پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدر شازوکانگ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

پاک فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال اور گہری ہے جبکہ سی پیک چینی صدر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

عمران خان نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا فیز صنعتکاری، زراعت اور سماجی و معاشی ترقی سے منسلک ہے اور سی پیک منصوبہ خطے میں تبدیلی لائے گا۔

وزیراعظم عمران خاننے مزید کہا کہ سی پیک خطے میں استحکام بھی پیدا کرے گا جبکہ سی پیک سے پاکستانی معیشیت کو بھی فاعدہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدر شا زوکانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ سے دوست اور پارٹنر ہیں اور پاک چین دوستی کا مقصد خطے میں امن، ترقی اور استحکام ہے۔

پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ پاک چین خصوصی تعلقات چینی لوگوں کا ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا مظہر ہے۔

شا زوکانگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشیت پر اعتماد ہے، پاک چین معاشی تعلقات اور سیاسی تعلقات بہتر کرنے کی طرف گامزن ہیں۔

پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شا زوکانگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی اس ملاقات میں پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے وفد میں چینی کمپنیاں اور سرمایہ کار شامل تھے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل بھی چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود کی وزیراعظم عمران خان سےملاقات ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات رواں ماہ  28 نومبرکواپنےعہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر