بھارتی اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا کے ساتھ علیحدگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ۔
ارجن کپور اور ملائیکہ سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اب ان کے تعلقات نہیں رہے اور ان میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
تاہم ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ارجن کپور نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کر دی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری زندگی میں افواہوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، محفوظ رہیں اور خوش رہیں۔
ان کی اس پوسٹ پر ملائیکہ اروڑا نے سرخ دل کی ایموجی کے ساتھ اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور سے متعق کہا جارہا تھا کہ اس جوڑے نے اپنی راہیں جُدا کرلی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا چھ دن سے زیادہ ہوگیا تھا گھر سے باہر نہیں نکلیں تھیں،وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی تھیں اور انہوں نے دنیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ارجن کپور بھی ان دنوں میں ایک بار بھی اداکارہ سے ملنے نہیں گئے تھے۔
ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لئے دیکھا گیا تھا جبکہ ریا کا گھر ملائکہ کے گھر کے بالکل قریب ہے اور اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں شرکت کرتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں، یہ واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ اس جوڑی کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے لیکن اب تک ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔
بعد ازاں ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
