
چین نے بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لیے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ ماہِ دسمبر کے اواخر میں ملک میں داخل ہونے والے بعض مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔
فضائی کمپنی امریکن ایئر لائنز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے اواخر اور فروری کے آغاز میں ڈلاس فورٹ ورتھ سے شنگھائی کے لیے متوقع چھ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز نے بھی رواں مہینے کے اواخر میں سان فرانسسکو سے شنگھائی کے لیے متوقع 6 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔
چین ماہِ فروری کے آغاز میں موسم سرما کے اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اِسی سبب ملک میں دوبارہ سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
بیجنگ انتظامیہ نے ملک میں داخل ہونے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد کو 75 فیصد تک محدود کر دیا ہے اور پرواز سے قبل اور چین پہنچنے کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی لگا دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News