Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کے معروف اداکار کار حادثے میں اہلیہ سمیت زخمی

Now Reading:

بالی ووڈ کے معروف اداکار کار حادثے میں اہلیہ سمیت زخمی

بالی ووڈ فلم ’’ایڈونچر آف ٹارزن‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار ہیمنت برجے اپنی اہلیہ کے ساتھ کار حادثے میں معمولی زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی سے پونے جا رہے تھے اور رات 9 بجے کے قریب ٹول پلازہ کے قریب تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اداکار نے اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئے۔

پولیس حکام کے مطابق 56 سالہ ہیمنت برجے اپنی اہلیہ آمنہ اور بیٹی ریشما کے ساتھ خاندان کے کچھ افراد سے ملنے کے بعد ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔

Advertisement

حکام نے مزید بتایا کہ اداکار اور ان کی اہلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں جب کہ ان کی بیٹی محفوظ رہی، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ہیمنت نے سال 1985 فلم ‘ایڈونچرز آف ٹارزن’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے کِمی کٹکر کے ساتھ ٹارزن کا مرکزی کردار ادا کیا۔

اس کے بعد وہ ‘آج کے انگارے’، ‘تہخانہ’، ‘ویرانا’، ‘کمانڈو’، ‘قبرستان’، ‘سو سال بعد’ اور ‘آگ’ جیسی کئی مشہور فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر