Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2021 میں شادی کرنیوالے اداکاروں کی فہرست

Now Reading:

سال 2021 میں شادی کرنیوالے اداکاروں کی فہرست

رواں سال متعدد معروف شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات نے  اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

سال کے پہلے ہی ہفتے سے شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات کے ہاں شادیوں کا آغاز ہوا اور سال کے اختتام تک شادیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اس سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی فہرست فراہم کر رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رواں برس 29 جنوری محمود چوہدری کے ساتھ  شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا ۔

نادیہ خان

— فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو فیصل ممتاز سے تیسری شادی کی۔

ایمان سلیم

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان نے 5 جنوری کو آرٹسٹ جمیل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

اداکار راحیل بٹ

—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار راحیل بٹ  10 فروری 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

پاکستان کے مشہور ڈراموں کی ہدایت کاری دینے والے قاسم علی مرید نے پروڈیوسر سعدیہ جبار سے 2 مارچ کو شادی کی۔

علیزے گبول

—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے 19 فروری کو خاموشی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دوسری شادی کی۔

سوہائے علی ابڑو اور کرکٹر شہزار محمد

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے 22 مارچ کو کرکٹر شہزار محمد سے شادی کی۔

منشا پاشا اور جبران ناصر

— فوٹو: فیس بک

پاکستان کے معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا 11 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے۔

مریم نفیس

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

پاکستانی اداکارہ اداکارہ مریم نفیس 12 مئی کو خاموشی سے شادی کی تھی۔

غنا علی

—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل اور اداکارہ غنا علی نے 17 مئی کوشادی کی تاہم اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکارہ جیا علی

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جیا علی 28 مئی کو شادی کی تھی۔

بینش  راجا

—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ بینش راجا نے 10 اگست کو خاموشی سے شادی کی۔

مشک کلیم

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

نامور اور سپر ماڈل مشک کلیم دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے 17 دسمبر کو شادی کی۔

مریم انصاری اور اویس خان

—فوٹو: لائبا فوٹوگرافی، انسٹاگرام

اداکارہ مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان 23 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اداکار عنایت خان

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں زیادہ تر مختصر کردار ادا کرنے والے اداکار عنایت خان نے 30 اگست کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعےبتایا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔

منال خان اور احسن محسن

—فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 11 ستمبر کو شادی کی تھی۔

نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے 25 ستمبر کو  شادی کی۔

عثمان مختار

—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے 23 اکتوبر کو زنیرہ انعام سے شادی کی۔

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری

— فوٹو: انسٹاگرام پیج

Advertisement

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے 24 اکتوبر کو عائشہ بیگ سے شادی کی تھی۔

اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر

—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد امریکی ہولی وڈ اداکار فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین نے 8 نومبر کو شادی کی۔

ملالہ یوسف زئی

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے 9 نومبر کو عصر ملک سے شادی کی۔

ماڈل روبینہ خان

—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان نے 22 نومبر کو خاموشی سے شادی کی تھی۔

جنید صفدر

—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

واضح رہے اس سال عالمی وبا کورنا وائرس کی وجہ سے جہاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہی کچھ خوشی کے لمحات بھی شوبز اور سیاسی رہنما کی شادی صورت میں دیکھنے میں آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر