Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوہری جنگ کی روک تھام کے لئے پی فائیو کا مشترکہ بیان ایک مثبت پیش رفت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

جوہری جنگ کی روک تھام کے لئے پی فائیو کا مشترکہ بیان ایک مثبت پیش رفت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جوہری جنگ کی روک تھام کے لئے پی فائیو کا مشترکہ بیان ایک مثبت پیش رفت ہے۔

سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران (پی فائیو) کے مشترکہ بیان پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جوہری جنگ کی روک تھام اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کے لئے پی فائیو کا مشترکہ بیان ایک مثبت پیش رفت ہے۔

 عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے درمیان یہ مفاہمت عالمی اور علاقائی سطح پر تزویراتی استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست ہونے کے ناطے پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تخفیف اسلحہ کے پہلے خصوصی اجلاس کی شرائط کے مطابق عالمی اور علاقائی سطح پر غیر امتیازی جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے مقاصد کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی فائیو کا بیان جوہری تخفیف اسلحے پر بامعنی پیش رفت کے لیے سازگار حفاظتی ماحول پیدا کرنے کی ضرورت کو بجا طور پر تسلیم کرتا ہے، پی فائیو کے بیان میں ریاستوں کے بنیادی سلامتی کے خدشات کو دور کرنا، تنازعات  کے حل کے لئے بحرالکاہل تصفیہ، اور غیر ستحکم ہتھیاروں کی تعمیر کو روکنا شامل ہے۔

Advertisement

عاصم افتخار نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تناظر میں پاکستان میں ایک اسٹریٹجک ریسٹرینٹ رجیم کی تجویز موجود ہے، اس تجویز میں جوہری اور میزائل تحمل، روایتی توازن اور تنازعات کا حل شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تجویز تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تنازعات سے بچنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان جوہری ہتھیاروں کے کسی بھی غیر مجاز یا غیر ارادی استعمال کے خلاف حفاظت کے لیے تمام جوہری طاقتوں کی جانب سے موثر اقدامات کی ضرورت سے مکمل اتفاق کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر