Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی

Now Reading:

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے انعقاد، مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں ساتویں مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی، مردم شماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوگی۔ مردم شماری سے قبل خانہ شماری کرائی جائے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ،چیف سیکریٹریز،چیئرمین نادرا و دیگر کریں گے، کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقل سیکریٹریٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل اجلاسوں کی تعدد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مردم شماری کا قابل اعتبار ڈیٹا حاصل کرنا چاہتی ہے، شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پالیسیوں اور منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر