Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون: یو اے ای میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

اومیکرون: یو اے ای میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی الزیودی کا کہنا ہے کہ اومیکرون یا کورونا وائرس  کی کسی  بھی قسم کی وجہ سے ملک میں اب مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا کے دوران بھی ہم نے ملک کو لاک ڈاؤن نہیں کیا تھا  کیونکہ معیشت اور صحت کے شعبوں کے درمیان توازن  قائم تھا جبکہ  اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں بہت کم اثر انگیز ہے۔

مزید پڑھیئے: یو اے ای کے وزیر اعظم کو ایک ہزار ذہین لوگوں کی تلاش

 وزیر مملکت نے مزید کہا کہ  مستقبل میں بھی ہم کورونا وائرس  کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی جانب نہیں جائیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2020 کے اوائل میں عالمی وباء پھوٹنے کے بعد لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ لیکن یہ پہلا ملک بھی تھا جس نے سخت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو لاگو کرکے لاک ڈاؤن ختم کیا۔

مزید پڑھیئے: یو اے ای میں غیرمسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری

ڈاکٹر تھانی الزیودی نے  کہا کہ 2021 اہم اور حوصلہ افزا اور معیشت کے لیے مثبت تھا اور 2022 کا آغاز بھی بہت مضبوط پیشگوئی کے ساتھ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 2021 میں اپنی گولڈن جوبلی منائی اور دنیا کو ایکسپو 2020 میں خوش آمدید کہا۔ ہم نے دنیا کو دکھایا کہ  لاک ڈاؤن کے ساتھ نہیں رہا جاسکتا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں جلد از جلد  کورونا کی صورتحال سے پہلے کے اصولوں پر واپس آنا ہوگا اور صحت اور معیشت کے درمیان توازن کو یقینی بنانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر