Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوامِ متحدہ میں ایران سمیت 8 ممالک کا حقِ رائے دہی معطل

Now Reading:

اقوامِ متحدہ میں ایران سمیت 8 ممالک کا حقِ رائے دہی معطل

اقوامِ متحدہ میں ایران سمیت آٹھ ملکوں کے حق رائے دہی کو معطل کردیا گيا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے جنرل اسمبلی کو بھیجے گئے ایک خط میں بتایا ہے کہ ایران، وینزویلا اور سوڈان سمیت مجموعی طور پر گیارہ ممالک اقوام متحدہ کے واجبات ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم ایران نے فنڈز کی کمی کے لیے امریکی پابندیوں کو موردِ الزام ٹہرایا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے مطابق 11 میں سے 8 ممالک نے اقوام متحدہ میں اپنا حقِ رائے دہی کھو دیا ہے۔ ان ملکوں میں ایران، وینزویلا، سوڈان، انٹیگوا اور باربوڈا، کانگو، گنی، پاپوا نیوگنی اور وانوآتو شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اگر کسی رکن ملک کے بقایا جات گزشتہ دو برسوں میں ادا کیے جانے والے واجبات کے برابر یا اس سے زائد ہوجائیں تو اس کا حقِ رائے دہی معطل کر دیا جاتا ہے تاہم جنرل اسمبلی رکن ملک کو خراب حالات کے باعث بقایا جات کی ادائیگی سے استثنیٰ دے سکتی ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سال 2022ء کے لیے جزائر کومورو، ساؤ ٹوم، پرنسپے اور صومالیہ کی صورتحال دگرگوں ہونے کی وجہ سے وہ اِس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

ایران کو اپنا حقِ رائے دہی بحال کرنے کے لیے 18 ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے ہیں۔ وینزویلا کے ذمے 40 ملین ڈالر واجب الادا ہیں جبکہ سوڈان کو تقریباً 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ دیگر پانچ ملکوں کو اپنا حقِ رائے دہی بحال کرانے کے لیے تقریباً 75 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

ایران نے جنوری 2021ء میں بھی عدم ادائیگی کی بنیاد پراقوام متحدہ میں اپنا ووٹ کھو دیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ وہ امریکی اقتصادی پابندیوں کے باعث کم سے کم رقم بھی ادا نہیں کرسکتا۔

مذاکرات کے بعد ایران کو استثنیٰ دے دیا گیا تھا۔ ایران کو امریکا کی طرف سے روکی گئی رقم تک رسائی کی اجازت دی گئی اور جون میں سلامتی کونسل کے نئے اراکین کے انتخاب کے موقع تک ایران کو اپنا حقِ رائے دہی واپس مل گیا تھا۔

Advertisement

دسمبر میں اقوام متحدہ کا منظور شدہ آپریٹنگ بجٹ تقریباً 3 بلین ڈالر ہے جبکہ امن کی کارروائیوں کے لیے بجٹ اس سے الگ ہے۔ جون 2021ء میں منظور شدہ اس بجٹ کی رقم ساڑھے 6 بلین ڈالر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر