پاکستان کے معروف اداکار، میزبان و ہدایتکار یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کے لئے لڑکی ڈھونڈ لی۔
یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقراء عزیز نے سعدیہ غفار کی بیٹی رایا اور سعدیہ غفار نے اقراء عزیز کے بیٹے کبیر حسین کو گود میں لیا ہوا ہے۔
یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں حسن حیات کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی دوستی کو ۔۔۔۔۔۔۔، یاسر حسین نے اس جملے کو مکمل کرنے کے بجائے آگے ایک ہنسنے والا ایموجی بنایا۔
حسن حیات نے اس پوسٹ پر دونوں بچوں کے اچھے نصیب کے لئے دعا کی۔
یاسر حسین کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ یاسر حسین کی جانب سے اکثر اوقات ہی حس مزاح سے بھر پور پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی جاتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
