
سڈنی ٹینس کلاسک کے کوارٹر فائنل میں ڈیوڈ گوفن کی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہونے کے بعد اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
اینڈی مرے نے 8 سیڈڈ ڈیوڈ گوفن کو کوارٹر فائنل لے پہلے سیٹ میں 2-6 سے باآسانی زیر کر لیا تھا۔
ڈیوڈ گوفن نے پہلے سیٹ کے بعد کھیل جاری رکھنے سے معذرت کر لی اور اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
برطانوی ٹینس اسٹار34 سالہ اینڈی مرے نے کسی ٹور کے لیول مقابلوں میں مسلسل تین میچز جیتے۔ اس سے قبل اکتوبر 2019 میں یورپئین اوپن میں تین میچز لگا تار جیتے تھے۔
اینڈی مرے کا سڈنی ٹینس کلاسک کے سیمی فائنل میں 6 فٹ 11 انچ کے امریکی کھلاڑی ریلی اوپیلکا سے مقابلہ ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News