Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کی 50ویں سالگرہ کا جشن

Now Reading:

او آئی سی کی 50ویں سالگرہ کا جشن
او آئی سی

او آئی سی کی پچاسویں جشنِ سالگِرہ کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے، تقریب کی افتتاح گورنر جدہ مکہ خالد بن فیصل نے کی۔

 ذرائع کا یہ بھی کہا تھا کہ تقریب میں او آئی سی کے تمام ممبران اپنے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی شرکت کرے گی۔

تقریب میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز ،قونصلر جنرل جدہ خالد مجید پریس اتاشی ارشد منیر،او آئی سی کے مستقل نمائندہ پاکستان رضوان شیخ، اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری خواجہ عماد اور پارٹی ذمہ داران سمیت قونصلیٹ کے افسران بھی شریک ہو نگے۔

 سالگِرہ کی افتتاحی تقریب میں ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر بھی پاکستان قرارداد پیش کرے گا۔

او آئی سی سالگرہ کی تقریب تین روز تک جاری رہے گی جبکہ تقریب میں مختلف ملک کے کلچر اور ثقافت کے شو اور اسٹال بھی لگائے جائیں گئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اوآئی سی’ کا قیام 25 ستمبر 1969ء کو اسلامی کانفرنس کے نام سے عمل میں لایا گیا تھا جبکہ سنہ 1970ء کو سعودی عرب کی میزبانی میں او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس جدہ میں جدہ ہی میں ‘او آئی سی’ کا صدر دفتر قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

او آئی سی کا تیسرا وزراء خارجہ سطح کا اجلاس سنہ 1972ء کو ہوا جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک نیا میثاق وضع کیا گیا تھا جبکہ گیارہویں اسلامی سربراہی کانفرنس سنہ 2008ء کو سینیگال کے شہر ڈاکار میں ہوئی جس میں اکیسویں صدی کے نئے چیلنجز کے مطابق تنظیم کے مستقبل کے لیے کا نیا پروگرام تشکیل دیا گیا تھا۔

Advertisement

 دسمبر 2005ء کومکہ معظمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ سنہ 2015ء کے اجلاس میں تنظیم کے آئندہ ایک عشرے کے پروگرام 2016ء تا 2025ء کا لائحہ عمل جاری کیا گیا۔ نئے پروگرام میں 18 مختلف شعبوں اور107 ترجیحی اہداف کا تعین کیا گیا۔

ان اہداف میں عالم امن وسلامتی، فلسطین، القدس شریف، غربت میں کمی، انسداد دہشت گردی، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، سائنس و ٹکنالوجی، موسمی تبدیلی، دیرپا ترقی، مذاہب کے درمیان اعتدال پسندانہ طرز فکر کا فروغ، خواتین کو بااختیار بنانا، خوشحالی، انسانی فلاح کے لئے مشترکہ اسلامی کوشش، انسانی حقوق اور گڈ گورننس جیسے اہداف تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر