فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق آئمہ بیگ نے 2018 ،2019 اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایاوہ ساڑھے آٹھ کروڑروپےسےزائدکی نادہندہ ہیں ۔
انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی، اس سلسلے میں انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا خواب پورا ہوا تھا جس کا انہیں برسوں سے انتظار تھا۔
گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جو کہ سویڈش آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس، اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری کی گئی ایک فہرست سے لیا گیا تھا۔
گلوکارہ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ مذاق نہیں کررہیں ان کا خواب سچ ہوگیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
آئمہ بیگ کی جانب سے شئیر کیے گئے اسپاٹی فائے کی اس فہرست کے مطابق آئمہ بیگ سال 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلوکارہ تھیں۔
خیال رہے کہ آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے کو رواں برس میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے اب پاکستان میں سنے جانے والے فنکاروں، گانوں اور پلے لسٹس کی فہرست جاری کی تھی۔
پاکستانی صارفین نے سال 2021 میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے گانے سب سے زیادہ سنے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
