
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ضمنی فنانس بل منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمداللہ! پی ٹی آئی حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت اور تائید سے معیشت کو document کرنے کے لیے ضمنی فنانس بل واضح اکثریت سے منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی۔
الحمداللہ! پی ٹی آئی حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت اور تائید سے معشعیت کو document کرنے کے لیے ضمنی فنانس بل واضح اکثریت سے منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ضمنی فنانس بل کو پارلیمنٹ کے اندر روکنے کے لئے شہباز شریف اور بلاول زرداری کی دھمکیاں گیڈر بھبھکیاں ثابت ہوئیں۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 13, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی فنانس بل کو پارلیمنٹ کے اندر روکنے کے لیے شہباز شریف اور بلاول زرداری کی دھمکیاں گیڈر بھبھکیاں ثابت ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News