Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کو ہنرمند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جام کمال خان

Now Reading:

نوجوانوں کو ہنرمند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جام کمال خان
معاشرہ

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور انہیں ہنرمند بنانا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم اپنی یوتھ کو ترقیاتی عمل میں شراکت دار بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے سابق صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض کی  ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے میکنزم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت اس جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ صوبے  کے لوگوں نے بہت مشکل دور گزارا ہے جبکہ ہمارے پاس انسانی وسائل کی بھی کمی رہی ہے لیکن ہمارے پاس وسائل کی اتنی کمی بھی نہیں جتنی کہ ہمیں وسائل کے استعمال کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اپنے بیان میں جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وسائل کو صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساحل کی ترقی کا ماسٹر پلان بنایا جارہا ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت کے شعبہ کو بھی ترقی دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض نے وزیراعلیٰ کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وسائل کے حوالے بھرپورصوبہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی باصلاحیت ہیں۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر