وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے، اس کےعلاوہ راستہ نہیں تھا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا کڑوا گھونٹ پیا ہے۔ خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف نہیں جاتا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو آئیں نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں۔ شہباز شریف، نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ لوگ ان چوروں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ جوعمران خان کے سر پر ہاتھ رکھا گیا وہی ان کے اوپر بھی رکھا جائے۔ وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن سر پر نہیں۔ ملاقاتیں اور باتیں چلتی رہتی ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں۔ قوم کا اصل مسئلہ معاشی اور اقتصادی ہےجوجہیزمیں ملا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے ملک لوٹا، سزا ہم بھگت رہےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 3 سے 4 مہینے کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کر دیں گے۔ ہم اپریل میں بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔ عمران خان کی حکومت 5 سال ٹکا کر لگائے گی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 23مارچ کے موقع پراہم شخصیات پاکستان آرہی ہیں۔ 23 مارچ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں۔ خواتین پر تبصرہ نہیں کرتا،علما کا احترام کرتا ہوں۔ میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں۔
سانحہ مری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مری کا واقعہ صوبائی مسئلہ ہے، میں انسانی بنیادوں پر وہاں گیا تھا۔ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر 26 سوکلومیٹر باڑ لگ چکی ہے 21 کلومیٹر رہتی ہے۔ وہ ہمارے بھائی ہیں21 کلومیٹر پر باڑ بھی ان کی رضامندی سے لگ جائے گی۔
انھوں نے مذید کہا کہ اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نےافغانستان کی مدد کا ذکر کیا ہے۔ وزیراعظم اگلےماہ چین کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
