Advertisement
Advertisement
Advertisement

درباریوں کو ایسی ہی معیشت چاہیے جہاں شریف خاندان امیر ہو، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

درباریوں کو ایسی ہی معیشت چاہیے جہاں شریف خاندان امیر ہو، ڈاکٹر شہباز گِل
شہباز گِل

شہباز گِل

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ درباریوں کو ایسی ہی معیشت چاہیے جہاں شریف خاندان امیر لیکن عوام غریب تر ہوتے جائیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل درباریوں کے نزدیک معاشی خود مختاری شریف خاندان کی بھری تجوریاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی معیشت کو سنوارنے کیلئے تنخواہوں پر کام کرنے والوں کو ملکی معیشت کا نہیں پتہ ، سمدھی اکاؤنٹنٹ کے ذریعے ملک کا بیڑا غرق کرنے والے آج مفرور ہیں۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دینے والے اس کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ، روپے کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھنے کیلئے ملکی  ذخائر سے 8 ارب اُڑائے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی نے کہا ہے کہ 2013 سے 2018 کے دوران امپورٹ کو 44 ارب ڈالر سے 60 ارب ڈالر تک پہنچایا ، 4 سال کے دوران ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر سے 20 ارب ڈالر تک گرایا گیا نتیجتاً تجارتی خسارہ 15 ارب سے 35 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالر سے 20 ارب پہنچایا ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر کو 19 ارب ڈالر سے گھٹا کر 7 ارب ڈالر پر لے آئے ، اقامہ اکاؤنٹنٹ کے تجربات کی وجہ سے ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ درباریوں کو ایسی ہی معیشت چاہیے جہاں شریف خاندان امیر لیکن عوام غریب تر ہوتے جائیں ، نااہلوں کا معیشت کا معیار ذاتی اور آقاؤں کے کاروبار کی ترقی ہے ، ریجیکٹڈ ٹولے کو رسیدیں دینی ہونگی، چوری کا حساب دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر