Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپکس کمیٹی کا ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

ایپکس کمیٹی کا ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایپکس کمیٹی کو انسانی امداد پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں غذائی اجناس، گندم، ہنگامی طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان شامل ہیں۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان اس سخت سردی کے دوران بھوک اور بحرانی صورتحال کے دہانے پر ہے، بحران لوگوں کے لیے مناسب خوراک اور رہائش حاصل کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، ایپکس کمیٹی نے امدادی اداروں پر فوری کارروائی کرنے پر زور دیا۔

ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کے وقت افغانوں کو نہیں چھوڑے گا، بین الاقوامی برادری اور امدادی ادارے اس نازک موڑ پر امداد فراہم کریں، افغانستان کی معاشی تباہی کو روکا جا سکے اور افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تلاش کریں، افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت خاص طور پر میڈیکل، آئی ٹی، فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں برآمد کریں۔

وزیراعظم نے افغانستان کی بحالی اور ترقی میں مدد کے لیے ریلوے، معدنیات، فارماسیوٹیکل اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر