
خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اگلے سال سے بجلی بہتر ہوگی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بعض چیزوں کو لیکر سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم سبسیڈی کاٹ رہے ہیں، بجلی اور گندم سبسیڈی پر اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گندم سبسیڈی پہلے چھ ارب روپے تھی ہم نے آٹھ ارب کردی ہے،اگلے سال ہم 13 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے۔
خالد خورشید نے کہا کہ بجلی پر جو سیاست کررہے وہ زہادتی کررہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ ہم نے ریجنل گریٹ کا ٹینڈر کروایا جو بہت ضروری تھا، گلگت بلتستان میں اگلے سال سے بجلی بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عبوری آئینی صوبے پر دو ہفتے بعد میٹنگ کررہے ہیں اور اس حوالے سے ایک اور قرارداد بھی لارہے ہیں،عبوری آئینی صوبے کے حوالے سے قرارداد کے بعد فائنل راونڈ شروع ہوگا۔
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ ہم متنازعہ حثیت کو نہیں چھیڑ رہے اور عبوری آئینی صوبہ کیلئے کوشش کررہے ہیں،عبوری آئینی صوبے پرعوام کو اچھی خبر دینگے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانی سے غداری نہیں کررہے ہیں،عبوری آئینی صوبہ بنے کے بعد آپ کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں وہی اختیار حاصل ہوگا جو دیگر ممبران کو حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی کا منتخب نمائندے قانونی سازی بھی کرسکے گے اور اچھے عہدے پر منتخب بھی ہوسکے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News