Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اور سندھ کے مابین قدیم تاریخی و ثقافتی تعلقات رہے ہیں،سردار علی شاہ

Now Reading:

ایران اور سندھ کے مابین قدیم تاریخی و ثقافتی تعلقات رہے ہیں،سردار علی شاہ

سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور سندھ کے مابین قدیم تاریخی و ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔

وزیرتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے اپنے آفیس میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے سندھ اور ایران کے مابین مختلف شعبہ جات میں ملکر کام کرنے کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نورین نے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں  منعقدہ ہونے والے عالمی سیاحتی نمائش میں شرکت کرنے کی دعوت دی جوکہ وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کھلے دل سے قبول کی۔

ملاقات میں وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ایران اور سندھ کے مابین کلچرل ایکسچینج پروگرام ہونے چاہیں اور سندھ کے فنکار ایران میں جبکہ ایرانی فنکار سندھ میں پرفارم کریں جنکو متعلقہ محکموں کی طرف سے تمام تعاون فراہم کیا جائے۔

انہوں نے ایرانی قونصل جنرل کو بتایا کہ سندھ کے محکمہ ثقافت نے حال ہی میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری کا فارسی میں ترجمہ شایع کروایا ہے جس پر ایرانی قونصل جنرل نے تعجب اور خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور سندھ کے مابین قدیم تاریخی و ثقافتی تعلقات رہے ہیں اورفارسی 800 سال تک سندھ کی سرکاری زبان رہی ہے۔

بعدازاں وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے انکو شاہ عبداللطیف بھٹائی کا فارسی ترجمہ پیش کیا تو ایرانی قونصل جنرل حسن نورین نے بھٹائی کی شاعری اپنی فارسی زبان میں پڑھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نورین نے کہا کہ فارسی ترجمہ پڑھ کر ایرانی ادیب و شعراء کو سندھ کو بہتر طور پر سمجھنے میں آسانی ہوگی اور اسی طرح عوامی سطح پر دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، سندھ کے سیاحتی وفود کو ہم دل سے خوش آمدید کرینگے۔

ملاقات میں سیکریٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو اور ایرانی اکانامک اتاشی ہادی گلریز بھی شریک تھے، ملاقات کے اختتام پر وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے ایرانی وفد کو اجرک و کتب کے تحائف پیش کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر