Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سینیٹ میں روس جرمنی گیس منصوبے کے خلاف بل نامنظور

Now Reading:

امریکی سینیٹ میں روس جرمنی گیس منصوبے کے خلاف بل نامنظور

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن سینیٹرز روس اور جرمنی کے نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے کے خلاف قانون سازی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن قانون ساز روس سے جرمنی کو گیس کی ترسیل کے منصوبے نورڈ اسٹریم ٹو پائپ لائن کے خلاف بل منظور کروانے کے لیے مطلوبہ حمایتی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

اِس سلسلے میں بل کی منظوری کے لیے ریپبلکن سینیٹرز کو 66 سینیٹرز کی حمایت کی ضرورت تھی حالآنکہ گزشتہ روز اِس بل پر ہونے والی ووٹنگ میں صدر جو بائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے بعض قانون سازوں نے بھی اس بل کی حمایت کی تھی۔

اِس بل کے حق میں 55 اور مخالفت میں 44 ووٹ ڈالے گئے۔ سینیٹر ٹیڈ کروز کی جانب سے پیش کردہ اس بل میں روس سے جرمنی کے لیے نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے پابندیوں کی سفارش کی گئی تھی۔

Advertisement

توانائی بحران سے لڑتے یورپی ممالک بالخصوص جرمنی کو روس سے گیس کی ترسیل حاصل کرنے کے لیے نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ روس یورپی ممالک کو گیس فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو یورپی گیس کی بڑی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔

یوکرائن تنازع کے تناظر میں روس کی سرکاری کمپنی گیس پروم نے پولینڈ اور یوکرائن سے گزرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعے اس مرتبہ یورپ کو کم گیس فروخت کی ہے۔

نورڈ اسٹریم ٹو پائپ لائن پولینڈ اور یوکرائن کو بائی پاس کرتے ہوئے سمندری راستے سے سیدھی جرمنی پہنچتی ہے جس کی وجہ سے یوکرائن کو خاصا نقصان ہوا ہے کیوںکہ وہ اپنے ہاں سے گزرنے والی روسی پائپ لائنوں کے ذریعے کافی معاوضہ کماتا ہے۔

Advertisement

کچھ تجزیہ کاروں نے روس کے اِس اقدام کو جرمنی جانے والی نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی بھی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر