Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرمعمولی جینیاتی سے متاثرہ یوٹیوبر چل بسیں

Now Reading:

غیرمعمولی جینیاتی سے متاثرہ یوٹیوبر چل بسیں

امریکا میں غیرمعمولی جینیاتی سے متاثرہ 15 سالہ معروف یوٹیوبر اڈیلیا روس انتقال کرگئیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی یوٹیوبر بینجمن بٹن نامی ایک بیماری میں مبتلا تھیں جس کی تشخیص ان کی پیدائش کے 3 ماہ بعد ہوگئی تھی۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی اڈیلیا روس کے تقریباً 30 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز تھے اور انہوں نے مختلف ٹیوٹوریلز میں مرض کےساتھ زندگی گزارنے سے متعلق آگاہی دی۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اڈیلیا کے اہلخانہ نے کہا کہ آنجہانی ایڈیلیا نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور سب پر اچھا تاثر چھوڑا۔

اہلخانہ نے کہا کہ وہ خاموشی سے دنیا میں آئی اور خاموشی سے چلی گئی لیکن اس کی زندگی اس سے بہت دور تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب تکلیف میں نہیں ہے اور میری خواہش ہے کہ یہ ہماری حقیقت نہ ہوتی لیکن بدقسمتی سے ایسا ہی ہے۔

اڈیلیا روس کے اہلخانہ نے کہا کہ ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اڈیلیا کو پیار دیا اور اس کی حمایت کی، اس کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ جنہوں نے اسے صحت مند رکھنے کے لئے کئی برس کام کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بیجنمن بنٹن ایک نایاب مہلک مرض ہے جس کی وجہ سے نشوونما اور بعض جینیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں جس سے عمر کمری کا گمان ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں تقریباً 500 بچے اس مرض سے متاثر ہیں، اس حالت میں مبتلا افراد کی اوسط عمر 13 سال ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر