
الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط کے توسط پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی اور 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا، پی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے جبکہ وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا ہے۔
خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سرسید میموریل سوسائٹی میں کوئی ایک عمارت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یونٹ کے قیام کے لئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے، آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News