وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں فنڈز، عالمی معاونت اور تاریخی حوالہ جات اور دستاویزات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اینٹ لگا کر سیہون قلعے کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، سیہون قلعہ پانچویں صدی کی آخر یا چھٹی صدی کے آغاز میں تعمیر کیا گیا ہے۔
تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی مطمئن ہوں کہ ای ایف ٹی نے تھر میں نوکوٹ قلعہ کو بحال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رنی کوٹ پر بڑےماحولیاتی تحفظ کا کام کیا گیا ہے، مجھے یقین ہے کہ رنی کوٹ کے تحفظ کا کام مشکل رہا ہوگا، لیکن اسے انجام تک پہنچایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ افسوس ہے کہ سندھ کے ورثے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، صوبائی حکومت نے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے اقدامات کیے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے اسکالرز، مورخین اور ثقافتی اداروں کو چاہئے کہ حکومت کو اپنی سفارشات دیں، ثقافتی شعبے میں ترجیحات سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھی تاریخ ،فن و ثقافت کی معلومات کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے، ایک عالمی ماہر آثار قدیمہ مونیک کیورانن نے سہون میں فرانسیسی میوزیم کے زیراہتمام کھدائی شروع کیہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ٹرانس انڈس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار کلچرل اسٹڈیز کے قیام کی حمایت کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس منصوبے کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ 1701 عیسوی میں مغل شہزاے نے یہ قلعہ کلھوڑوں کے ابھرتی ہوئی قوت کے خلاف بطور ایک خاص مقام کے استعمال کیا مگر جلد ہی سندھ کلھوڑوں کے حوالے کردیا گیا، کلھوڑوں نے اپنی دارالخلافہ حیدرآباد منتقل کردیاجسکی وجہ سے سیھون کا قلعہ خستہ حالی کا شکار ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
