Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہانگیر ترین کا بہاولپور حادثے پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

جہانگیر ترین کا بہاولپور حادثے پر اظہارِ افسوس
جہانگیر ترین

جہانگیر ترین

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے بہاولپور حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

جہانگیر ترین نے اڈا مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ کے قریب ٹریلر کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے  پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جہانگیر ترین نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ بہاولپور میں نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم ہوا ہے۔

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بچوں سے بھرے چنگچی رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اذا مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ کے قریب ٹریلر کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے کے بارے میں کمشنر بہاولپور اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر