Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحر الکاہل میں واقع ملک ٹونگا میں سونامی نے تباہی مچادی

Now Reading:

بحر الکاہل میں واقع ملک ٹونگا میں سونامی نے تباہی مچادی

بحرالکاہل میں مختلف جزیروں پر آباد ملک ٹونگا میں سونامی جیسی بڑی لہروں نے تباہی مچادی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحر الکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ملک ٹونگا کے قریب سمندر کے اندر موجود آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا ۔

ٹونگا کے قریب ہنگا ٹونگا ہنگا ہپائی کا آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے اثرات کو پورے جنوبی بحرالکاہل میں محسوس کیا گیا۔

ہنگا ٹونگا ہنگا ہپائی کا آتش فشاں پہاڑ ٹونگا کے دارالحکومت ’نوکوالوفا‘ 65 کلومیٹر دور واقع ہے۔

نوکوالوفا کی میرے تاؤفا نامی ایک خاتون نے بتایا کہ جب آتش فشاں پھٹا تو وہ رات کے کھانے کی تیاریاں کررہے تھے، اس دوران ایسا لگا کہ ان کے قریب بہت سارے بم پھٹے ہوں۔

میرے تاؤفا کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنی چھوٹی بہن کو لے کر میز کے نیچے پناہ لینے کی کوشش کی اور اپنے گھر والوں سے بھی یہی کہا۔ اس کے بعد ان کے گھر میں تیزی سے پانی داخل ہوا۔

میرے تاؤفا نے کہا کہ اس موقع پر ہر طرف سے صرف چیخیں ہی بلند ہورہی تھیں، ہر شخص صرف یہی کہہ رہا تھا کہ اونچائی پر جاؤ۔

Advertisement

https://twitter.com/JTuisinu/status/1482249838108766208

ٹونگا جیولوجیکل سروس نے آتش فشاں اس قدر شدت سے پھٹا کہ اس میں نکلنے والی گیسیں، راکھ اور دھواں آسمان پر 20 کلو میٹر اونچائی تک گیا۔

آتش فشاں اس شدت سے پھٹا کہ اس کی آواز ٹونگا سے 800 کلو میٹر دور ملک فیجی کے دارالحکومت سووا میں بھی سنی گئی۔ جس کے بعد فیجی کی حکومت نے سونامی کا الرٹ جاری کردیا۔

ٹونگا سے 2300 کلو میٹر دور واقع نیوزی لینڈ نے اپنے عوام کو طوفانی لہروں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر