Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن تنازع، روس اور امریکا اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں

Now Reading:

یوکرائن تنازع، روس اور امریکا اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں

یوکرائن تنازع دن بہ دن گمبھیر رُخ اختیار کرتا جا رہا ہے جو دو بڑی سُپر پاورز کی ضِد میں کسی آتش فشاں سے کم نہیں۔

امریکا اور روس کے درمیان گزشتہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ہیں اور دنوں ممالک یوکرائن کے معاملے پر اپنے اختلافات ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔

بین الاقوامی سیاست کے ماہرین کے مطابق یہ صورت حال سرد جنگ کے بعد پہلی بار ایک ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں ایک طرف امریکا اور اس کے یورپی اتحادی کھڑے ہیں اور دوسری جانب روس، اور یہ صورت حال تباہ کن حالات کا سبب بن سکتی ہے۔

Advertisement

سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد سے اب تک کے اختلافات کے برعکس موجودہ صورت حال امریکا اور روس کے درمیان حقیقی معنوں میں تنازع سے عبارت ہے۔ دونوں ممالک اس کشیدہ صورت حال میں طاقت کے مظاہرے اور غیرضروری ردعمل میں اقتصادی جنگ کے ساتھ ساتھ عسکری تنازع کی طرف بھی بڑھ سکتے ہیں۔

امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی ساتھی یوکرائنی سرحد پر تعینات قریب ایک لاکھ روسی فوجیوں کا فوری انخلا چاہتے ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اچھی نیت کے ساتھ مذاکرات کی جانب آئے ہیں۔

دوسری طرف روس کا اِصرار ہے کہ نیٹو کا مشرقی یورپ کی جانب اپنی توسیع روکنے سے انکار مذاکرات میں اُس کی عدم سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق موجودہ حالات کی خرابی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نہ تو امریکی صدر جو بائیڈن کسی طرح کی لچک کا مظاہرہ کرکے اپنے پسپا ہونے کا اشارہ دینا چاہتے ہیں اور نہ ہی روسی صدر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایسا کوئی عندیہ دینا چاہتے ہیں۔

Advertisement

بہرحال دونوں عالمی طاقتوں کے مابین مذاکرات تو جاری ہیں جو اِس وقت کی سب سے مثبت بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر