
امریکی ادارے ’’جینوسائیڈ واچ‘‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت میں جاری مُسلم نسل کُشی کے سبب بھارتی مسلمانوں کا صفایا بہت قریب پہنچ چکا ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اِس پر بہت خوش ہوں گے۔
اقوام متحدہ میں امریکی مشاورتی غیر منافع بخش تنظیم ’’جسٹس فار آل‘‘ کی جانب سے رواں ہفتے منعقدہ ایک ورچوئل عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ادارے جینوسائیڈ واچ کے بانی پروفیسر گریگوری اسٹینٹن نے کہا کہ بھارت نسل کُشی کے آٹھویں مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور مسلم کمیونٹی کا مکمل صفایا صرف ایک قدم دور ہے۔
پروفیسر اسٹینٹن نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس سے تعلق پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اپنے قیام سے ہی نفرت پھیلا رہی ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک نازی تنظیم ہے جو ہٹلر کی تعریف کرتی ہے۔
تاہم ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اس طرح کے خیالات کو لغو اور بے بنیاد قرار دیتی ہے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ پروفیسر راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی رواداری کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے اور نسل کُشی کا لفظ ہندو تہذیب و ثقافت اور قوم پرست حکومت کے لغت میں موجود ہی نہیں، ایسے بیانات کو اہمیت دینے کا مقصد صرف ہندو تہذیب و ثقافت کو بدنام کرنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر ہردوار میں ایک ’’ہندو دھرم سنسد‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہندو مذہبی رہنماؤں نے ہندوؤں سے مسلمانوں کا نسلی صفایا کرنے کی اپیل کی تھی۔
بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کوئی نئی بات نہیں، ملک میں ہزاروں فرقہ وارانہ فسادات اور مسلمانوں کے قتل عام تک ہو چکے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مذہبی اِجلاس میں 20 لاکھ مسلمانوں کی نسل کُشی کے لیے کھلم کھلا اپیل کی گئی ہو۔
دنیا بھر کے ساتھ ساتھ خود بھارت کے باشعور طبقے نے بھی دھرم سنسد کی اپیل کی مذمت کی اور ایک ہیش ٹیگ مہم چلا کر مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دینے والوں کے خلاف مودی حکومت سے فوری اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ اِس لحاظ سے انتہائی سنگین بات ہے کہ یہ اپیل عام سادھو سنت یا سیاسی رہنما نے نہیں بلکہ بھارت کے مختلف حصوں کے ’’اکھاڑوں‘‘ کے مہامنڈ یلیشوروں نے کی ہے۔
اکھاڑہ ہندو مذہب کے ماننے والوں کا ایک گروپ ہے جسے آٹھویں صدی میں ہندو دھرم کے فروغ کے لیے قائم کیا تھا۔ اِس وقت 13 معروف اکھاڑے ہیں جن کے سربراہ ’’مہامنڈ یلیشور‘‘ کہلاتے ہیں اور ہندو ان سے غیر معمولی عقیدت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
- genocide watch founder dr. gregory stanton
- india
- india bjp mp rakesh sinha
- india haridwar dharam sansd
- india pm narendra modi
- india rss
- indian muslims genocide
- un justice for all virtual conference
- us
- us genocide watch
- اقوام متحدہ جسٹس فار آل ورچوئل کانفرنس
- امریکی تنظیم جینوسائیڈ واچ
- بھارت
- بھارت بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروفیسر راکیش سنہا
- بھارت ہری دوار دھرم سنسد
- بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس
- بھارتی مسلم نسل کشی
- بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
- جینوسائیڈ واچ بانی ڈاکٹر گریگوری اسٹینٹن
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News